تلنگانہ میں اندرون 2سال اسمارٹ برقی میٹرس کی تنصیب

مرکزی حکومت نے موجودہ برقی میٹرس کو اسمارٹ میٹرس سے تبدیل کرنے سے متعلق ٹائم لائن کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ صرف زرعی برقی میٹرس کو تبدیل نہیں کیاجائے گا۔

حیدرآباد: تمام زمروں کے برقی صارفین جن میں گھریلو صارفین اور سرکاری دفاتر بھی شامل ہیں، پر اندرون2 سال اسمارٹ برقی میٹرس نصب کرنے کا لزوم عائد کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کیلئے دسمبر2023 تک مہلت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے موجودہ برقی میٹرس کو اسمارٹ میٹرس سے تبدیل کرنے سے متعلق ٹائم لائن کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ صرف زرعی برقی میٹرس کو تبدیل نہیں کیاجائے گا۔

 گھریلو، صنعتی، سرکاری دفاتر کے برقی میٹرس کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ اسمارٹ میٹرس نصب کئے جائیں گے۔ ریاست تلنگانہ کے تمام کارپوریشن، بلدیات، ضلع اور منڈل پریشد کو کمیونیکیشن نیٹ ورک قرار دیا گیا ہے۔ اس نیٹ ورک علاقہ میں اسمارٹ میٹر کی تنصیب سے ہی برقی سربراہی ممکن ہوپائے گی۔ تلنگانہ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن آئی ایس (انڈین اسٹانڈرڈ) کے حامل اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کی اجازت دے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.