تلنگانہ میں اندرون4ماہ حالات معمول پر آنے کا امکان

حیدرآباد کے سینئر سائنسدانوں نے اس ایقان کا اظہار کیا کہ وبا کی موجودہ صورتحال بہتر ہے۔ تلنگانہ میں یومیہ کووڈ کیس میں تیزی سے کمی آر ہی ہے۔ جبکہ مہاراشٹرا، کیرالا اور مغربی بنگال میں کووڈ انفیکشن کے کیس کی تعداد زیادہ بتائی گئی ہے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کی وبا کا اثر بتدریج کم ہورہا ہے۔ مختلف شعبہ حیات میں حالات مکمل طور پر معمول پر آنے کیلئے4ماہ درکار ہوں گے۔ صدرنشین سائنٹفک ایڈوائزری کمیٹی، تلنگانہ اکیڈیمی آف سائنس اور سابق ڈائرکٹر سنٹر فار سیلولر اینڈ مالیکولر بیالوجی (سی سی ایم بی) ڈاکٹر سی ایچ موہن راؤ نے کہا کہ صاف اشارے ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا کی شدت میں دھیرے دھیرے کمی آتی جارہی ہے اور اندرون4ماہ مکمل طور پر حالات معمول آجائیں گے۔

ڈیلٹا وائرس کی شدت میں بھی کمی آرہی ہے۔ کورونا وبا، دیگر وبا جس کیلئے علاج کی ضرورت نہیں ہے۔ کے مرحلہ میں آگئی ہے انہوں نے کہا کہSARS-COV نئے ویرینٹ کے تعلق سے ہمیں احتیاطی اقدامات کی ضرورت ہے۔ بڑے پیمانے پر ٹیکہ اندازی کو فروغ دینا ہوگا اور دستیاب بوسٹر ڈوز لینا چاہئے تاکہ کسی بھی نئی وبا پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

حیدرآباد کے سینئر سائنسدانوں نے اس ایقان کا اظہار کیا کہ وبا کی موجودہ صورتحال بہتر ہے۔ تلنگانہ میں یومیہ کووڈ کیس میں تیزی سے کمی آر ہی ہے۔ جبکہ مہاراشٹرا، کیرالا اور مغربی بنگال میں کووڈ انفیکشن کے کیس کی تعداد زیادہ بتائی گئی ہے۔ سابق ڈائرکٹر سی سی ایم بی اور ممتاز بائیولوجیسٹ ڈاکٹر آر کے مشرا کا حساس ہے کہ آنے والے چند ماہ فیصلہ کن ہوں گے۔

کووڈٹیکہ اندازی پروگرام بہتر طور پر جاری کرنے کے باوجود آنے والے تین ماہ انتہائی توجہ طلب رہیں گے ان ایام میں حالات نازک ہوسکتے ہیں۔ اگر عوام، کچھ حدتک احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو ہم، وبا کو شکست دے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر مشرا نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جتنا جلد ہوسکے ویکسین لیں اور جہاں تک ممکن ہوسکے خود کو اور دوسروں کو ویکسین لینے پر توجہ دلائیں تب ہی ہم وائرس کی شکل کے انفیکشن سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.