تلنگانہ

ہر اتوار کو 10بجے 10منٹ کیلئے گھروں کے اطراف کی صفائی کو یقینی بنایاجائے:ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کوکاپیٹ میں اپنی رہائش گاہ پر 10 منٹ تک انہوں نے خود ذخیرہ شدہ پانی کی صفائی کی اور مچھروں سے بچنے کے لیے گھر کے ارد گرد کچرے کی صفائی کا کام کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرصحت ہریش راؤ نے کہا ہے کہ ایک صحت مند خاندان اور معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب گھر کا ماحول صاف ستھرا ہو۔انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ ہراتوار کی صبح 10 بجے 10 منٹ کیلئے گھروں کے اطراف صفائی کو یقینی بنائیں اور جمع پانی کی نکاسی کریں۔

متعلقہ خبریں
کے سی آر کٹر ہندو: ہریش راو
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

وزیر موصوف نے اتوار کی صبح 10 بجے جی ایچ ایم سی کے زیراہتمام 10 منٹ تک مچھروں پر قابو پانے کے پروگرام میں حصہ لیا۔ کوکاپیٹ میں اپنی رہائش گاہ پر 10 منٹ تک انہوں نے خود ذخیرہ شدہ پانی کی صفائی کی اور مچھروں سے بچنے کے لیے گھر کے ارد گرد کچرے کی صفائی کا کام کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بارش کے موسم میں موسمی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ گھر کے ارد گرد ماحول صاف ستھرا نہ ہونے کی صورت میں بھی پانی کی موجودگی کی وجہ سے مچھروں کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

وزیر موصوف نے مشورہ دیا کہ مچھروں کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے چاہئے تاکہ ہم تمام ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریوں سے بچا جا سکے۔پھولوں کے گملوں اور ناریل کے چھلکوں میں جمع پانی میں مچھروں کے لاروا زیادہ ہوتے ہیں۔

بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ صاف ستھرے ماحول کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کا بھی خیال کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ جہاں بلدی ملازمین اور گرام پنچایتوں کا عملہ گلیوں کی صفائی کر رہا ہے۔

 وہیں ہمیں اپنے گھروں کے اردگرد کی صفائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھی ہر طرح سے تیار ہے کیونکہ بارش کا موسم ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں ٹی ڈائگناسٹک کی جانب سے مفت طبی معائنہ کیاجارہا ہے۔