تلنگانہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

سینٹرکے مطابق زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 20 کلومیٹر کی گہرائی میں 18.77 ڈگری عرض البلد اور 79.38 ڈگری طول البلد میں تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں ہفتہ کی سہ پہر کریم نگر سے 45 کلومیٹر شمال مشرق میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ کے قومی مرکز نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے 1403 بجے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔

سینٹرکے مطابق زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 20 کلومیٹر کی گہرائی میں 18.77 ڈگری عرض البلد اور 79.38 ڈگری طول البلد میں تھا۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.