تلنگانہ میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی

حیدرآباد میں بھی گراونڈ واٹر کی سطح1.21 میٹر کم ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق آبی سال2021-22 (30 نومبر 2021تک) ریاست میں 31فیصد زائد بارش ہوئی۔

حیدرآباد: رواں سال کے مہینہ اکتوبر سے تقابل کیا جائے تو نومبر کے دوران تلنگانہ میں زیر زمین پانی کی سطح گھٹ گئی ہے۔ گراونڈ واٹر ڈپارٹمنٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق ریاست میں زیر زمین پانی کی سطح0.29 میٹر سے 2.36 میٹر تک گھٹ گئی ہے۔ ریاست کے33اضلاع میں نلگنڈہ واحد ایسا ضلع ہے جہاں زیر زمین پانی کی سطح میں بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔

 اس ضلع میں نومبر میں اوسطاً زیر زمین کی سطح 6.53 میٹر رہی جبکہ اکتوبر میں یہ سطح 4.17 میٹر درج کی گئی تھی اس طرح گراؤنڈ واٹر 2.36 میٹر نیچے چلا گیا۔ جو گولا مباگدوال، کاماریڈی، میدک، ونپرتی، سنگاریڈی اور یدادری بھونگیر کے سوا تمام اضلاع میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی آئی ہے، حیدرآباد میں بھی گراونڈ واٹر کی سطح1.21 میٹر کم ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق آبی سال2021-22 (30 نومبر 2021تک) ریاست میں 31فیصد زائد بارش ہوئی۔ ریاست میں نارمل 841ملی میٹر کے برخلاف1,101 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.