تلنگانہ میں مزید 8 نئے میڈیکل کالجوں کا قیام

ہریش راؤ نے ڈاکٹر وں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہدایت دی کہ وہ عزم اور حوصلہ کے ساتھ کارپوریٹ طرز پر ضرورت مند افراد کو طبی خدمات فراہم کریں۔

حیدرآباد: ہریش راؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست میں مزید8 میڈیکل کالجس کے قیام کی منظوری دی ہے۔ یہ کالجس، رواں تعلیمی سال سے کام کریں گے۔ کالجوں اور دیگر عمارتوں کے کام جاری ہیں۔

انہوں نے ڈاکٹر وں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہدایت دی کہ وہ عزم اور حوصلہ کے ساتھ کارپوریٹ طرز پر ضرورت مند افراد کو طبی خدمات فراہم کریں۔

یواین آئی کے مطابق تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ آئندہ سال سے ریاست میں مزید 8میڈیکل کالجس دستیاب کروائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کیلئے ایک میڈیکل کالج کا قیام حکومت کا نشانہ ہے۔انہوں نے شہرحیدرآباد کے نیلوفراسپتال میں 100بستروں کے یونٹ کاافتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے بعد ہیسیا اونرمان اداروں نے مشترکہ طورپر بڑے پیمانہ پر سرکاری اسپتالوں کو مستحکم کرنے کیلئے 18کروڑ روپئے کے فنڈس دیئے۔

انہوں نے کہا کہ 1.10کروڑ روپئے کے صرفہ سے نیلوفر اسپتال کے آئی سی یو کو اپ ڈیٹ کیاگیا۔انہوں نے وزیرصحت کے طورپر ذمہ داری سنبھالنے کے بعد نیلوفر اسپتال میں ہوئی اس پہلی تقریب میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے صحت کے شعبہ کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صحت کے شعبہ کو مستحکم کرنے کیلئے دس ہزارکروڑروپئے الاٹ کئے گئے ہیں تاکہ کارپوریٹ طرز کی نگہداشت صحت خدمات فراہم کی جائے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.