تلنگانہ میں کورونا ڈیلٹا کے نئے وئیرینٹ کا معاملہ ،2 افراد متاثر

بتایا جارہا ہے کہ موجودہ ڈیلٹا وئیرینٹ کے مقابلہ میں یہ نیا وائرس 15گنا تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کورنوا ڈیلٹاAY4.2  وئیرینٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس وئیرینٹ سے48 سالہ شخص اور22 سالہ لڑکی متاثر پائے گئے۔ نئے وئیرینٹ (وائرس کی نئی شکل) کے متعلق محکہ صحت کے ذمہ دار، رازداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق یہ وئیرینٹ کرناٹک، آندھرا پردیش کے علاوہ مختلف ریاستوں میں پایا گیا۔ تلنگانہ میں ڈیلٹاAY.4.2 کا پتہ چلتے ہی محکمہ صحت کے عہدیدار چوکس وچوکنا ہوگئے۔

 بتایا جارہا ہے کہ موجودہ ڈیلٹا وئیرینٹ کے مقابلہ میں یہ نیا وائرس 15گنا تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.