تلنگانہ کونسل کی 6 نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری

شیڈول کے مطابق پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ 16 نومبر رہے گی۔17نومبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔22نومبر کے روز نامزدگیوں کو واپس لیا جاسکتا ہے۔ رائے دہی 29 نومبر کو صبح9بجے سے4بجے شام تک منعقد ہوگی۔

حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کی 6 نشستوں (ایم ایل اے کوٹہ) کے انتخابات کا آج شیڈول جاری کردیا ہے۔ ایم ایل اے کوٹہ کے تحت6 نشستوں کے انتخابات کا اعلامیہ9نومبر کو جاری کیا جائے گا اور اُسی دن سے نامزدگیاں قبول کی جائیں گی۔

 شیڈول کے مطابق پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ 16 نومبر رہے گی۔17نومبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔22نومبر کے روز نامزدگیوں کو واپس لیا جاسکتا ہے۔ رائے دہی 29 نومبر کو صبح9بجے سے4بجے شام تک منعقد ہوگی۔ رائے دہی کے فوری بعد5 بجے شام سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ اُسی روز نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ انتخابی عمل، یکم دسمبر سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔ انتخابات میں کووڈ۔19کے پروٹوکول پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔

تلنگانہ قانون ساز کونسل کے 6ارکان جو ٹی آر ایس کے قائدین ہیں، کی میعاد 3جون کو ختم ہوچکی ہے جن ارکان کی میعاد مکمل ہوچکی ہے ان میں سابق صدرنشین قانون ساز کونسل جی سیکھندر ریڈی، ڈپٹی چیرمین نیٹی ودیا ساگر، سابق ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری، محمد فرید الدین، آکولہ للیتا اور جی وینکٹیشور لو شامل ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.