تلنگانہ کو گاندھی جی کے جذبہ کے تحت ریاست کا درجہ دلایاگیا: اسپیکر

عدم تشدد کے نتیجہ میں ہی ملک کو آزادی حاصل ہوئی ہے۔ گاندھی جی کے عدم تشدد کی راہ پر تلنگانہ ریاست گامزن ہے۔ تمام کو گاندھی جی کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ جس کو گاندھی جی کے جذبہ کے تحت ریاست کا درجہ دلایاگیا ہے،ملک کیلئے سات برسوں میں نظیر بن گئی ہے۔

انہوں نے گاندھی جینتی کے موقع پراسمبلی کے احاطہ میں واقع گاندھی جی کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور ان کی خدمات کو بھرپورخراج پیش کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام کی متحدہ جدوجہد کے نتیجہ میں ملک کی آزادی کے ثمرات تمام کے پہنچنے چاہئے۔ اس سے ہی گاندھی جی کی آتما کو شانتی مل سکتی ہے۔

عدم تشدد کے نتیجہ میں ہی ملک کو آزادی حاصل ہوئی ہے۔ گاندھی جی کے عدم تشدد کی راہ پر تلنگانہ ریاست گامزن ہے۔ تمام کو گاندھی جی کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر تلنگانہ قانون ساز کونسل کے عبوری صدرنشین بھوپال ریڈی، وزیر پرشانت ریڈی،رکن قانون سازکونسل کے کویتا اور دوسروں نے بھی گاندھی جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.