تلنگانہ کے عوام کی کوئی قدر وعزت نہیں ہے؟: شرمیلا

شرمیلا نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ خودکشی کرچکے کتنے تلنگانہ کے کسانوں کے ورثا کو مای امداد فراہم کی گئی ہے۔ بیروزگار نوجوانوں جنہوں نے خودکشی کرلی ہے، کے خاندان کو کتنے لاکھ روپے کی امداد دی گئی ہے؟۔

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو سے سوال کیاکہ کیا تلنگانہ عوام (کسانوں، بیروزگار وں، نوجوانوں اور کورونا سے متاثرافراد) کی کوئی قدر نہیں ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مسائل سے دوچار عوام، خودکشی پر مجبور ہورہے ہیں کیا تلنگانہ کے ان افراد کی زندگیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے؟۔

انہوں نے متنازعہ تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران دیگر ریاستوں کے مہلوک کسانوں کے ورثا کو فی کس3،3لاکھ روپے ایکس گریشیاء دینے سے متعلق چیف منسٹر کے سی آر کے فیصلہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  ٹوئٹر پر شرمیلا نے چیف منسٹر کے اس اعلان کو ”اپنی ماں کو کھانا کھلانے سے قاصر مگر پڑوسیوں کو سونے کی چوڑیوں کا عطیہ دینا“ کے مصداق قرار دیا۔

 انہوں نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ خودکشی کرچکے کتنے تلنگانہ کے کسانوں کے ورثا کو مای امداد فراہم کی گئی ہے۔ بیروزگار نوجوانوں جنہوں نے خودکشی کرلی ہے، کے خاندان کو کتنے لاکھ روپے کی امداد دی گئی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے کورونا متاثرین جنہوں نے خودکشی کرلی ہے، کے لواحقین کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.