تلنگانہ ہائی کورٹ کے7نئے ججس کی حلف برداری

چیف جسٹس آف انڈیاجسٹس این وی رامنا راؤ کی زیر قیادت سپریم کورٹ کالیجیم نے اگست میں ان7نئے ججس کے ناموں کو منظوری کیلئے صدر جمہوریہ کے پاس روانہ کیا گیا تھا۔ تقریباً گذشتہ2برسوں سے تلنگانہ ہائی کورٹ 13 ججس کے ساتھ کام کررہی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ سے7 نئے ججس نے جمعہ کے روز عہدہ و راز داری کا حلف لیا۔ چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ جسٹس ستیش چندرشرما نے نئے ججس کو حلف دلایا۔ عدالت العالیہ کے احاطہ میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں ججس، عدالتی عہدیدار اور دیگر شریک تھے۔

 صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے 13/ اکتوبر کو ہائی کورٹ کیلئے7نئے ججس کا تقرر کیا تھا۔ نئے تقرر کردا ججس میں بی سری سدھا، چلا کور سومالتا، جی رادھا رانی، ایم لکشمن، متساوتی، تکارام جی، اے وینکٹیشور ا ریڈی اور پی مادھو دیوی شامل ہیں۔

 ان 7نئے ججس کے ساتھ ہائیکورٹ کے ججس کی تعداد بڑھ کر18ہوگئی ہے ان میں چیف جسٹس ستیش چندرا شرما بھی شامل ہیں جنہوں نے 11/ اکتوبر کو عہدہ کا حلف لیا تھا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کا لیجیم نے2020 میں 7نئے ججس کے ناموں کی سفارش، سپریم کورٹ کو پیش کی تھی۔ یہ سفارش، جوڈیشیل کوٹہ کے تحت کی گئی تھی۔

چیف جسٹس آف انڈیاجسٹس این وی رامنا راؤ کی زیر قیادت سپریم کورٹ کالیجیم نے اگست میں ان7نئے ججس کے ناموں کو منظوری کیلئے صدر جمہوریہ کے پاس روانہ کیا گیا تھا۔ تقریباً گذشتہ2برسوں سے تلنگانہ ہائی کورٹ 13 ججس کے ساتھ کام کررہی تھی۔ ہائی کورٹ میں ججس کی مزید11جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔

2.3لاکھ زیرالتوا مقدمات کی یکسوئی کیلئے رواں سال جون میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے ججس کی تعداد24سے بڑھاکر 42 کردی گئی۔7نئے ججس کے تقرر کے باوجود عدالت العالیہ میں ججس کی مزید 24 جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.