تلگو مجاہدین آزادی پر تصویری نمائش کا افتتاح

اس نمائش کا اہتمام ریجنل آوٹ ریچ بیورو(آر او بی)، وزارت اطلاعات ونشریات حکومت انڈیا حیدرآباد نے مشترکہ طور پر کررہا ہے۔

حیدرآباد: ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ اور مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے ہفتہ کے روز تلگو مجاہدین آزادی پر ا یک تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔

یہ نمائش، کیشو میموریل انسٹیٹیوٹ آف کامرس اینڈ سائنس نارائن گوڑہ میں منعقد کی جارہی ہے۔

اس نمائش کا اہتمام ریجنل آوٹ ریچ بیورو(آر او بی)، وزارت اطلاعات ونشریات حکومت انڈیا حیدرآباد نے مشترکہ طور پر کررہا ہے۔

جس کا مقصد تحریک آزادی میں تلگومجاہدین آزادی کا اہم رول اور ان کے واقعات کو پیش کرنا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بنڈارودتاتریہ نے کہا کہ اس تصویری نمائش کے اہتمام کا مقصد نئی نسل کو مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو جنہوں نے ملک کے محفوظ مستقبل کیلئے دی تھیں، واقف کرانا ہے۔

تصویری نمائش 20 سے 22 نومبر تک عام افراد کیلئے کھلی رہے گی۔

نمائش میں دونوں ریاستوں کے تلگو مجاہدین، پنگلی وینکیا، کے لکشمی نارائنہ، کونڈا لکشمن باپوجی، مولوی علاء الدین، الوری سیتا راما راجو،کمرم بھیم، سی ایلماں، ایس پرتاپ ریڈی اور دیگر ممتاز مجاہدین کے فوٹو پیانل ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.