دہلی

امیر قطر سے وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات

وزیراعظم نریندر مودی نے دُبئی میں جمعہ کے دن COP28 چوٹی کانفرنس کے حاشیہ پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی سے ملاقات کی۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے دُبئی میں جمعہ کے دن COP28 چوٹی کانفرنس کے حاشیہ پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
انڈیا اتحاد اگر بہن مایاوتی کو وزیر ِاعظم کا چہرہ بناکر پیش کرے تو یقینی طور پر زعفرانی پارٹی کا صفایہ ہوجائے گا
مودی کی تیسری میعاد کیلئے کرناٹک کی 102 سالہ خاتون کی پدیاترا (ویڈیو)
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد

دونوں نے باہمی شراکت داری اور تیل کی دولت سے مالامال ملک میں ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے کیونکہ 26 اکتوبر کو قطر کی ایک عدالت نے ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق ملازمین کو سزائے موت سنائی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ حکومت ِ ہند نے اس کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ مودی نے ہفتہ کے دن ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ دُبئی میں COP28 چوٹی کانفرنس کے حاشیہ پر مجھے امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی سے ملاقات کا موقع ملا۔

ہم نے باہمی شراکت داری کے علاوہ قطر میں ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود پر اچھی گفتگو کی۔

خانگی کمپنی میں کام کرنے والے جن ہندوستانی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں قطر میں سزائے موت سنائی گئی ان کی گرفتاری اگست میں عمل میں آئی تھی۔

نہ تو قطری حکام نے اور نہ ہی نئی دہلی نے ہندوستانی شہریوں پر عائد الزامات کی نوعیت پر کوئی تبصرہ کیا۔