تین سالہ لڑکی کو زدوکوب‘ باپ کے خلاف کیس درج

وائرل ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ 32سالہ شخص جو کہ میونسپل ورکر ہے غذاء نہ کھانے پر مار رہا ہے اور اس کی بیوی مسکرا رہی ہے۔

حیدرآباد: ایک شخص کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے جس پر اپنی تین سالہ لڑکی کو زدوکوب کرنے کا الزام ہے۔ یہ واقعہ میدک ٹاون میں پیش آیا جس کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوگیا۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایک کیس درج کرکے لڑکی کے والد کی تلاشی شروع کردی ہے۔

 سوشیل میڈیا پر 18ستمبر کی رات مذکورہ واقعہ کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی پولیس چوکس ہوگئی۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ 32سالہ شخص جو کہ میونسپل ورکر ہے غذاء نہ کھانے پر مار رہا ہے اور اس کی بیوی مسکرا رہی ہے۔

پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کو رسی سے مارنے کی رازدارانہ طورپر پڑوسیوں نے فلم لے لی ہے۔ لڑکی کو پکڑکر زمین پر پھینکنے کا بھی اس پر الزام ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.