جی ایچ ایم سی حدود میں شدید بارش سے 38 فیصد عمارتوں کو نقصان ہوگا

حالیہ دنوں میں پرانا شہر میں دیواروں کے منہدم ہونے کے واقعات کی مناسبت سے بھی یہ رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اسٹیڈی کے مطابق سیلاب کے خطرہ میں شامل علاقوں میں انتہائی گنجان آبادی ہے ان علاقوں میں کوکٹ پلی، الوال، چارمینار، ایل بی نگر اور سرونگر شامل ہیں۔

حیدرآباد: جی ایچ ایم سی کے حدود میں موسمی تبدیلی اور شدید بارش کے اثرات پر بٹس پلانی نے ایک اسٹیڈی رپورٹ جاری کی ہے جس میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ شہر میں شدید بارش کی صورت میں 38.19 فیصد عمارتوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں جبکہ گذشتہ17 دنوں کے دوران شہر کے حدود میں 440.35 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق اس اسٹیڈی کا موضوع ”موسمی تبدیلی کے فریم ورک میں اربن فلڈ ریسک انالائسس آف بلڈنگس یوزنگHEC-RAS2D“ تھا۔

اس جائزاتی رپورٹ میں اس بات کی پیش قیاسی کی گئی کہ 2050 تک یہاں جاری موسمی تبدیلی کی وجہ سے بہت ساری تبدیلیاں رونما ہونے کا امکان ہے۔ شدید بارش کی صورت میں جی ایچ ایم سی کا 625کے منجملہ325 مربع کیلو میٹر کا علاقہ زیر آب آجائے گا۔

اس اسٹیڈی میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ امکانی سیلاب کی وجہ سے عمارتوں اور عمارتوں کے زمروں کو ہائی(شدید) میڈیم (متوسط) اور کم خطرہ لاحق رہے گا۔ اس اسٹیڈی میں اس بات کا بھی تجزیہ کیا گیا کہ شہر کا کتنا علاقہ زیر آب آجائے گااور عمارتیں کس طرح متاثر ہوگی۔ شعبہ سیول انجینئرنگ بٹس پلانی پروفیسر کے سرینواس راج نے یہ بات بتائی۔

حالیہ دنوں میں پرانا شہر میں دیواروں کے منہدم ہونے کے واقعات کی مناسبت سے بھی یہ رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اسٹیڈی کے مطابق سیلاب کے خطرہ میں شامل علاقوں میں انتہائی گنجان آبادی ہے ان علاقوں میں کوکٹ پلی، الوال، چارمینار، ایل بی نگر اور سرونگر شامل ہیں۔

اسٹیڈی میں بتایا گیا ہے کہ زون12جو کوکٹ پلی کے اطراف ہے اور زون ایک، دو اور تین جو ایل بی نگر اور سرور نگر کے اطراف واقع ہیں، کا 84.91 مربع کیلو میٹر کا علاقہ انتہائی حساس ہے۔ یہ علاقہ مستقبل قریب میں شدید بارش سے ز یرآب آسکتا ہے۔ اس علاقہ میں 5.26 لاکھ عمارتیں ہیں۔ شعبہ سیول انجینئرنگ بٹس پلانی کی ریسرچ اسکالر آر مادھوری جنہوں نے اس اسٹیڈی کی قیادت کی ہے، یہ بات کہی۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.