جے این ٹی یو ایچ کے اکسٹرنل پی ایچ ڈی میں داخلے، منتخب امیدواروں کی فہرست جاری

جے این ٹی یو ایچ کے ملحق کالجوں کے ریسرچ سنٹرس میں تمام مضامین میں اکسٹرنل (پارٹ ٹائم) اور فل ٹائم پی ایچ ڈیز میں داخلوں کیلئے دستیاب تمام ڈاٹا کی جانچ کی گئی ہے۔

حیدرآباد: جے این ٹی یو حیدرآباد نے منتخب مضامین انجینئرنگ، مینجمنٹ، سائنس اینڈ ٹکنالوجی میں اکسٹرنل (پارٹ۔ ٹائم) پی ایچ ڈی پروگرامس2020-21 میں داخلوں کیلئے منتخب امیدواروں کی عارضی فہرست یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے۔ ڈائرکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر سی ایچ وینکٹ رمناریڈی کے مطابق امیدواروں کے انتخاب میں میرٹ لسٹ آرڈر اور حکومت تلنگانہ کے رولس آف ریزرویشن (آر او آر) پر سختی کے ساتھ عمل کیا گیا۔

 سلیکشن میں آر او آر کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ بی سی / ایس سی / ایس ٹی امیدوار جوNET/SET/GATE / GPAT کوالیفائی ہیں یا جے این ٹی یو ایچ کے انٹرنس ٹسٹ میں اوپن کیٹگری (عام زمرہ) میں شرکت کی ہے، انہیں عام زمرہ کی نشستوں پر ہی داخلہ دیا جائے گا۔ چند ناکام اور عدم کوالیفائی امیدوار، سیلکشن لسٹ اور ڈائرکٹر ایڈمیشن اور جے این ٹی یو ایچ کے خلاف میڈیا میں رسوا کن مہم چلا رہے ہیں جو انہتائی قابل مذمت ہے رسوا کن مہم سے داخلوں کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوگی اور یونیورسٹی کی نیک نامی داغدار ہوگی۔

جے این ٹی یو ایچ کے ملحق کالجوں کے ریسرچ سنٹرس میں تمام مضامین میں اکسٹرنل (پارٹ ٹائم) اور فل ٹائم پی ایچ ڈیز میں داخلوں کیلئے دستیاب تمام ڈاٹا کی جانچ کی گئی ہے۔ پی ایچ ڈی پروگرامس میں داخلوں کیلئے منتخب امیدواروں کی عبوری فہرست کی جانچ کی جاچکی ہے۔ ریزرویشن /روسٹر پائنٹس کو بھی دست پایا گیا ہے۔ داخلوں کے عمل میں حکومت تلنگانہ کے رولس آف ریزرویشن کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔

ذریعہ
پریس نوٹ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.