حضور آباد: ملتے جلتے انتخابی نشانات سے رائے دہندوں میں الجھن

سابق کے حالات اور مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹی آر ایس نے الیکشن کمیشن سے کہا تھا کہ انتخابی نشانات کی فہرست سے ایسے نشانات کو خارج کردیں جن سے الجھن اور پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

حیدرآباد: برسراقتدار ٹی آر ایس پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انتخابی نشانات میں مماثلت کی وجہ فکرمند ہیں دونوں پارٹیوں کا احساس ہے کہ نشانات ایک جیسے ہونے کی وجہ رائے دہندوں کو الجھن ہوسکتی ہے۔ اب جبکہ حلقہ اسمبلی حضور آباد میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں انتخابی نشانات ملتے جلتے ہونے کی وجہ سے ووٹرس میں الجھن پیدا ہوسکتی ہے۔

بعض امیدواروں نے ایسے انتخابی نشانات حاصل کئے ہیں جوکہ ٹی آر ایس کے انتخابی نشان کار اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ”کنول“ کے نشان جیسے ہیں۔ برسر اقتدار ٹی آر ایس کو سال2014 اور2018 کے تمام انتخابات میں اس طرح کی صورتحال درپیش تھی۔ روڈ رولر، ٹرک، کسان کا ٹریکٹر، آٹو رکشا، ایرن باکس اور لاری جیسے انتخابی نشانات کی وجہ سے اسمبلی کے سابق انتخابات میں ٹی آر ایس کے ووٹس تقسیم ہوگئے تھے۔

 سابق کے حالات اور مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹی آر ایس نے الیکشن کمیشن سے کہا تھا کہ انتخابی نشانات کی فہرست سے ایسے نشانات کو خارج کردیں جن سے الجھن اور پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ ٹی آر ایس کے کہنے پر الیکشن کمیشن نے ٹرک، روڈرولر اور آٹو کے نشانات فہرست سے نکال دئیے ہیں۔ سابق انتخابات میں ٹرک کے نشان کی وجہ سے ٹی آر ایس پارٹی کو بعض نشستوں پر شکست ہوئی تھی۔

 اور اب سابق کی طرح کے حالات حضور آباد حلقہ میں ہیں جس کی وجہ نہ صرف الجھن بلکہ کشیدگی بھی پیدا ہوگئی ہے۔ کئی آزاد امیدواروں نے چپاتی رولرس، ٹریکٹر، ایرن باکس، لاری اور بس کے نشانات کیلئے درخواستیں دی ہیں جو کہ ٹی آر ایس کے انتخابی نشان کار جیسے ہیں۔ جبکہ بعض امیدواروں نے انناس اور پھول گوبھی جیسے انتخابی نشانوں کیلئے درخواست پیش کیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی نشان ”کنول“ ہے۔

زعفرانی پارٹی کے قائدین کو فکر ہے کہ کہیں اُن کیلئے مسائل اور پیچیدگیاں نہ پیدا ہو جائیں۔ پن نب کا نشان کنول جیسا نظر آتا ہے۔ حضور آباد حلقہ اسمبلی میں ضمنی انتخابات 30/ اکتوبر کو ہوں گے اور 2نومبر کو رائے شماری کی جائے گی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.