حضور آباد میں ٹی آر ایس کی شکست تقریباً طئے: کشن ریڈی

مرکزی وزیر نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کا ریاست کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کا دعویٰ کاغذی سطح تک محدود رہا مگر ان کے افراد خاندان کی خوب ترقی ہوئی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ حضور آباد کے عوام کو سابق ریاستی وزیر ای راجندر کی وجہ سے دلت بندھو اسکیم حاصل ہوئی۔ آج کملا پور میں ای راجندر کے حق میں انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقتاً اس اسکیم کو ای راجندر دلت بندھو اسکیم کے نام سے موسوم کرنا چاہئے۔

 انہوں نے کہا کہ حضور آباد کے ہر موضع و دیہات میں بی جے پی امیدوار کو غیر معمولی عوامی تائید و حمایت حاصل ہو رہی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے یقین کے ساتھ یہ کہا جاسکتا ہے کہ ٹی آ رایس امیدوار کی شکست سے دوچار ہونا طئے ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کا ریاست کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کا دعویٰ کاغذی سطح تک محدود رہا مگر ان کے افراد خاندان کی خوب ترقی ہوئی۔ کے سی آر پر عوام کے حق میں آواز اٹھانے والوں کو ختم کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ حضور آباد کے عوام ان سازشوں کا زبردست جواب دیں گے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.