حضور آباد کا نتیجہ کے سی آر کے زوال کا آغاز: ایٹالہ راجندر

بحیثیت رکن اسمبلی حلف لینے کے بعد آج ایٹالہ راجندر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کا نتیجہ، حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے خلاف آیا ہے جس سے چیف منسٹر کے سی آر، مغلوب ہوگئے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے نو منتخب رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے آج پیش قیاسی کی ہے کہ حلقہ اسمبلی حضور آباد کے ضمنی الیکشن کے نتائج، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کی پارٹی ٹی آر ایس کے زوال کا آغاز ہے۔ بحیثیت رکن اسمبلی حلف لینے کے بعد آج ایٹالہ راجندر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کا نتیجہ، حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے خلاف آیا ہے جس سے چیف منسٹر کے سی آر، مغلوب ہوگئے۔

وہ کیا کہہ رہے ہیں سمجھ سے بالاتر ہے۔ عوام، ان کی باتوں سے نفرت کررہے ہیں۔ ای راجندر نے الزام عائد کیا کہ ضمنی الیکشن میں انہیں (ای راجندر) شکست سے دوچار کرنے کیلئے ہزارہا کروڑ روپے خرچ کئے گئے تاہم نتیجہ، ان کی (کے سی آر) توقعات کے برخلاف آیا۔ انہوں نے کے چندر شیکھر راؤ کو علیحدہ تلنگانہ تحریک کا غدار قرارد یا۔ اس لئے علیحدہ تلنگانہ تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے چکے تمام افراد، اب ٹی آ رایس میں نہیں ہیں۔

 انہوں نے انکشاف کیا کہ تحریک کے دوران کے سی آر جب، ہار ماننے کے قریب تھے، تب انہوں نے (ای راجندر)نے علیحدہ تلنگانہ کے حامیوں پر زور دیا تھا کہ وہ کے سی آر کو چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئیں۔ کسانوں کے مسائل اور دھان نہ خریدنے سے متعلق ٹی آر ایس حکومت کی دھمکی کے بارے میں ای راجندر نے کسانوں سے کہا کہ وہ کے چندر شیکھر راؤ سے سوال کریں کہ وہ 8 سال سے پہلے سے ہی دھان کی کاشت کررہے ہیں۔

 چندر شیکھر راؤ کی حکومت نے ملرس ٹکنالوجی کو بہتر بنانے میں ناکام رہی ہے۔ ان کا مطلب یہ ہے کہ حکومت نے بائلڈ رائس کو چاول میں تبدیل کرنے کی جس کی طلب ہے، ٹکنالوجی کو فروغ نہیں دیا؟۔ چندر شیکھر راؤ کو اب احساس ہونے لگا ہے کہ دھرنا چوک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر نے بزور طاقت جمہوری نظام کو تباہ کردیا ہے۔

 اسمبلی، عوامی مسائل پر بحث و مباحث اور عوام کی بہبود کیلئے قانون بنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے مگر بدقسمتی سے اسمبلی، چندر شیکھر راؤ اور ان کے خاندان کی ستائش کا مرکز بن گیا ہے۔ رکن اسمبلی حضور آباد نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کے سی آر کی آمرانہ اور کرپٹ حکومت کے خلاف لڑائی شروع کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو اگر عوام کی فکر ہوتی تو وہ فوری فیول پر ویاٹ میں کمی کا اعلان کرتے تھے مگر حکومت نے ویاٹ میں کمی سے انکار کردیا ہے۔واضح رہے کہ حلقہ اسمبلی حضور آباد کے  ضمنی الیکشن میں ای راجندر نے اپنے قریبی حریف و ٹی آر ایس امیدوار جی سرینواس یاود کو بھاری فرق سے شکست دی تھی۔

 ایٹالہ راجندر نے بحیثیت ایم ایل اے حلف لیا

حضور آباد کے بی جے پی رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے آج بحیثیت ایم ایل اے حلف لیا۔ اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے اپنے چیمبر میں ای راجندر کو حلف دلایا۔ اس موقع پر بی جے پی قائد جتندر ریڈی، کونڈا ویشویشور ریڈی،ٹی اوما، ای رویندر ریڈی اور دیگر موجود تھے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.