حضور آباد سے ٹی آر ایس امیدوارجی سرینواس کا پرچہ نامزدگی داخل

نمائندہ منصف کریم نگر کے مطابق حلقہ اسمبلی حضورآباد کے ٹی آر ایس امیدوار جی سرینواس یادو نے آج رٹرننگ آفیسر حضور آباد کے چیمبرمیں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی حضور آباد کے ضمنی الیکشن کے اعلامیہ کی اجرائی کے پہلے دن آج ٹی آر ایس امیدوار جی سرینواس یادو نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ ایلنتا کنٹہ کی مندر میں پوجا کے بعد سرینواس نے حضور آباد میں ریٹرننگ آفیسر رویندر ریڈی کو نامزدگی کے مختلف سیٹس حوالے کئے۔

 کاغذات نامزدگی کے ادخال کے وقت جی سرینواس کے ساتھ نائب صدرنشین ریاستی پلاننگ کمیشن بی ونود کمار، صدرنشین ضلع پریشد کے وجیہ، سابق وزیر ای پدی ریڈی اور دیگر موجود تھے۔ پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ 8/ اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔نمائندہ منصف کریم نگر کے مطابق حلقہ اسمبلی حضورآباد کے ٹی آر ایس امیدوار جی سرینواس یادو نے آج رٹرننگ آفیسر حضور آباد کے چیمبرمیں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

 قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاستی نائب صدر نشین پلاننگ بورڈ بی ونوجود کمار نے کہا کہ ریاست میں چیف منسٹر کے سی آر کی سرکردگی میں تمام طبقات کی ہمہ جہت ترقی کیلئے بے شمار عملی اقدامات کئے گئے ہیں اور کے سی آر نے حلقہ اسمبلی حضور آباد سے پارٹی کے حرکیاتی نوجوان قائد سرینواس یادو کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔ جو کہ زبردست عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ
ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.