حمایت ساگر کے مزید دو دروازے کھول دیئے گئے

واٹربورڈ کے عہدیداروں کے مطابق چہارشنبہ کی دوپہر کو حمایت ساگر کی مکمل سطح آب 1,763.50 کے برخلاف 1,763.05 درج کی گئی اور اس میں 1400کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔

حیدرآباد: پانی کے شدید بہاو کے پیش نظر شہر حیدرآباد کے حمایت ساگر کے مزید دو دروازے کھول دیئے گئے۔واٹر بورڈ کے عہدیداروں نے ان دو دروازوں کو کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا۔

اس طرح اب تک اس اہم ذخیرہ آب کے 17میں سے 4دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔گذشتہ روز اس کے دو دروازے کھولے گئے تھے۔واٹربورڈ کے عہدیداروں کے مطابق چہارشنبہ کی دوپہر کو حمایت ساگر کی مکمل سطح آب 1,763.50 کے برخلاف 1,763.05 درج کی گئی اور اس میں 1400کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔

منگل کو اس کے دو دروازے کھولنے سے پہلے بورڈ کے عہدیداروں نے ریونیو،جی ایچ ایم سی اور پولیس کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر نشیبی علاقوں جیسے بنڈلہ گوڑہ،گولکنڈہ،راجندرنگر،قسمت پور،بدویل اوردیگر علاقوں کے عوام کو چوکس کیا تھا۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.