حکومت تلنگانہ‘ عوامی مسائل سے بے بہرہ: شرمیلا

شرمیلا نے نوجوانوں کو مایوس نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

حیدرآباد: صدر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی وائی ایس شرمیلا نے حکومت پر عوامی مسائل کے تئیں بے بہرہ ہوجانے کا الزام عائد کیا۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد نوجوانوں میں مایوسی چھائی ہوئی ہے۔ بے روزگاری عروج پر ہے۔

 نوجوان خودکشی کی طرف مائل ہورہے ہیں۔ خودکشیوں کا سلسلہ جاری ہے مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ ہی ہے۔ حکومت کو بے روزگاری جیسے سنگین مسئلہ پر توجہ مبذول کرانے کیلئے وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی جانب سے کئے جارہے احتجاج بے فیض ثابت ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرد مہری کے باوجود وہ مایوس نہیں ہیں۔

بے روزگار نوجوانوں کے مسائل حل ہونے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ شرمیلا نے نوجوانوں کو مایوس نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.