حیدرآباد میں بارش ۔ درجہ حرارت میں گراوٹ

پرانا شہر کے ساتھ ساتھ نئے شہر کے بھی کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں درجہ حراررت میں گراوٹ محسوس کی گئی۔بارش کی وجہ سے اچانک موسم تبدیل ہوگیا۔

حیدرآباد: ہوا کے کم دباو کے علاقہ کی وجہ سے شہر حیدرآبادکے کئی مقامات پر کل شب اور پھر آج صبح بارش ہوئی۔ بارش کے نتیجہ میں دفاتر کو جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامنا کر نا پڑا۔

پرانا شہر کے ساتھ ساتھ نئے شہر کے بھی کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں درجہ حراررت میں گراوٹ محسوس کی گئی۔بارش کی وجہ سے اچانک موسم تبدیل ہوگیا۔

شہرکے حیات نگر،ونستھلی پورم،ایل بی نگر، اُپل، ناگول، رامنتاپور،سکندرآباد،خیریت آباد،پنجہ گٹہ، بیگم پیٹ،پاٹنی،ملکاجگری،نریڈ میٹ،کشائی گوڑہ، ای سی آئی ایل،کاپر، اے ایس راو نگر، ناچارم، چرلہ پلی،مشیر آباد، اشوک نگر، لالہ پیٹ،وارث گوڑہ،سیتاپھل منڈی، پارسی گٹہ،تکارام گیٹ، کارخانہ،بوئن پلی، ترملگری اور دیگرعلاقوں کے ساتھ ساتھ اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔ واضح رہیکہ کل رات بھی شہر کے کئی مقامات پر بارش ہوئی تھی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.