حیدرآباد میں پٹرول 110 روپئے لیٹر

عوام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ان قیمتوں میں اضافہ نے ان کے گھریلو بجٹ پر بُرا اثر ڈالا ہے۔

حیدرآباد: پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ایک لیٹر پٹرول پر 36پیسے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل پر 39پیسے کا اضافہ درج کیاگیاہے جس کے بعد تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت 109روپئے73پیسے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 102روپئے 80پیسے تک جاپہنچی ہے۔

 روزبروز پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ پر عام آدمی نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اضافہ نے ان کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کا راست اثر ٹرانسپورٹ چارجس اور ضروری اشیا پر پڑرہا ہے جس کے سبب مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ان قیمتوں میں اضافہ نے ان کے گھریلو بجٹ پر بُرا اثر ڈالا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.