حیدرآباد میں گانجہ کے کاروباریوں کے خلاف پولیس کی مہم جاری

کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے جوبلی ہلز کے رحمت نگر علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے 70کیلو گانجہ کوضبط کرلیا۔

حیدرآباد: شہر میں گانجہ اور دیگر نشہ آور اشیاء کی غیر مجاز منتقلی، فروخت کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے۔

شہر میں آج کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے جوبلی ہلز کے رحمت نگر علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے 70کیلو گانجہ کوضبط کرلیا۔ اس سلسلہ میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ان پر گانجہ کے کاروبار میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

پولیس نے 70کیلو گانجہ اور ایک آٹو کو بھی ضبط کرلیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت،23سالہ نرسنگ سنگھ جو گنیش کی مورتیاں بناتا ہے اور37 سالہ رماوت رمیش آٹو رکشہ ڈرائیور کی حیثیت سے کی گئی ہے، اوالذکرملزم رینوکا نگر ایس آر کا متوطن بتایا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم باپو نگر ایس آر نگر کا رہنے والا ہے۔

سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے جمعرات کی شام میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.