حیدرآباد کے پارکس میں کیمروں پر زائد چارجس سے دستبرداری

اروند کمار نے آج ٹوئٹ کرتے ہوئے ان پارکس میں کیمرے لانے پر کسی کو زائد چارجس ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

حیدرآباد: اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات اروند کمار نے کہا کہ شہر کے لمبنی پارک، سنجیو ایا پارک اور این ٹی آر گارڈنس میں فوٹو کیمرہ لانے پر زائد چارجس وصول نہیں کئے جائیں گے۔

اروند کمار نے آج ٹوئٹ کرتے ہوئے ان پارکس میں کیمرے لانے پر کسی کو زائد چارجس ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے اعلان کیا ہے کہ متذکرہ پارکس میں کیمرے پر ایک ہزار روپے چارجس کے فیصلہ کو واپس لے لیا گیا ہے۔

اب کیمرے پر زائد چارجس وصول نہیں کئے جائیں گے۔ اس کا اطلاق فوری اثر کے ساتھ ہوگا۔ عوام کی نمائندگی پر ایک ہزار روپے کے چارجس کو واپس لے لیا گیا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.