دبیرپورہ فلائی اوور زبوں حالی کا شکار

واضح رہے کہ سارے شہر حیدرآباد میں جملہ 41 فلائی اوورس ہیں جن میں سے صرف دو پرانے شہر میں ہیں۔ پرانے شہر کا پہلا فلائی اوور جس کو دبیرپورہ فلائی اوور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جودبیرپورہ کو سعید آباد سے جوڑتا ہے۔

حیدرآباد: پرانے شہر حیدرآباد کا پہلا فلائی اوور (چنچل گوڑہ فلائی اوور) اپنی زبوں حالی پر آنسو بہارہا ہے۔

واضح رہے کہ سارے شہر حیدرآباد میں جملہ 41 فلائی اوورس ہیں جن میں سے صرف دو پرانے شہر میں ہیں۔ پرانے شہر کا پہلا فلائی اوور جس کو دبیرپورہ فلائی اوور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جودبیرپورہ کو سعید آباد سے جوڑتا ہے۔

نصف کیلو میٹر طویل اس فلائی اوور سے روزانہ ہزاروں افراد استفادہ کرتے ہیں مگر فلائی اوور کی حالت کافی خستہ ہوچکی ہے۔ سڑک پر جابجا گڈھے پڑ چکے ہیں۔

فلائی اوور میں اچانک دیڑھ فٹ گہرا گڈھا ہوگیا جس سے اس مصروف فلائی اوور پر ٹریفک کی آمد ورفت شدید طورپر متاثر ہوئی۔

عوام کا الزام ہے کہ ابتداء سے ہی فلائی اوور کے تعمیراتی کام غیر معیاری رہے‘ حکومت دکھانے کیلئے فلائی اوور نو تعمیر کردی مگر مینٹینس ہوا میں چھوڑدیا گیا۔ علاقہ کے عوام نے جی ایچ ایم سی سے فلائی اوور کا جنگی خطوط پر مرمتی کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.