حیدرآباد

مرکز نے 6نئے آئی پی ایس عہدیدار تلنگانہ کو الاٹ کئے

دہلی کے اپنے حالیہ دورہ کے دوران وزیراعلی ریونت ریڈی، جنہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی تھی،ان سے خواہش کی تھی کہ ریاست میں زائد آئی پی ایس عہدیداروں کو مختص کیا جائے۔

حیدرآباد: مرکز نے 6نئے آئی پی ایس عہدیدار تلنگانہ کو الاٹ کئے ہیں۔ اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ 2022کے بیاچ سے تعلق رکھنے والے عائشہ فاطمہ، سوہم سنیل، سائی کرن، منن بھٹ، راہل کانتااور رتویک سائی کواس تلگوریاست کو الاٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
پہلے تبادلے پھر بعدمیں منسوخ، سیاسی دباؤیاسفارش پرڈی جی پی اورسٹی پولیس کمشنر احکام واپس لینے پر مجبور
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

دہلی کے اپنے حالیہ دورہ کے دوران وزیراعلی ریونت ریڈی، جنہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی تھی،ان سے خواہش کی تھی کہ ریاست میں زائد آئی پی ایس عہدیداروں کو مختص کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو صرف 76 آئی پی ایس الاٹ کئے گئے ہیں۔

 انہوں نے مزید 29 آئی پی ایس عہدیداروں کو الاٹ کرنے کی خواہش کی تھی۔ مرکز نے 6آئی پی ایس عہدیداروں کو اس نئی ریاست کو الاٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ دوسری طرف، مرکز نے آندھرا پردیش کو صرف تین آئی پی ایس مختص کیے ہیں۔