دشا انکاؤنٹر، سرپورکر کمیشن کا دورہ چاٹن پلی

کمیشن کے ارکان نے انکاونٹر کے مقام کے علاوہ دشا کی نعش کو نذر آتش کردہ مقام کا بھی معائنہ کیا۔ کمیشن کے دورے چاٹن پلی کے موقع پر مقامی پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف کے جوانوں کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا تھا۔

حیدرآباد: سنسنی خیز دشا انکاونٹر کی تحقیقات کیلئے تشکیل کردہ جسٹس سرپور کر کمیشن کے ارکان نے آج شاد نگر منڈل کے چاٹن پلی موضع کا دورہ کیا۔

کمیشن کے ارکان نے انکاونٹر کے مقام کے علاوہ دشا کی نعش کو نذر آتش کردہ مقام کا بھی معائنہ کیا۔ کمیشن کے دورے چاٹن پلی کے موقع پر مقامی پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف کے جوانوں کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مقام واقعہ سے دور رکھا گیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ6 دسمبر 2019 کو چاٹن پلی کے مقام پر انکاونٹر میں دشا عصمت ریزی اور قتل میں ملوث چار مبینہ افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ سرپوکر کمیشن آئندہ سال فروری تک اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کردے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.