تلنگانہ

پاور پروجیکٹس کے نام پر کروڑ ہا روپے کا غبن: ریونت ریڈی

صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر پاور پروجیکٹس کی تعمیر کے نام پر کروڑہا روپے کی ہیرا پھیری کرنے سنسنی خیز الزام عائد کیا

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر پاور پروجیکٹس کی تعمیر کے نام پر کروڑہا روپے کی ہیرا پھیری کرنے سنسنی خیز الزام عائد کیا آج کھمم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دولت کی لالچ میں کے سی آر شعبہ برقی کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں
رام بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کرسی نہیں بچا سکیں گے، ڈی اروند کا سنسنی خیز تبصرہ
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
تکوگوڑہ میں کانگریس کا جلسہ، منشور کی اجرائی، کھرگے، راہول، پرینکاگاندھی کی شرکت متوقع
کانگریس میں اندرونی اختلافات دورکرنے کمیٹی تشکیل
چیف منسٹر کیمپ آفس کے سامنے پارٹی کارکن کا اقدام خودسوزی

پاور پروجیکٹس کی تعمیر، کے سی آر کی جانب سے انجام دیا جارہا بہت بڑا اسکام ہے۔ چیف منسٹر، پربھاکر راؤ، رگھورام راؤ اور گوپال راؤ کو ساتھ لیکر کروڑ روپے کا غبن کررہے ہیں۔ انہوں نے پاور پروجیکٹس کی تعمیر اور برقی خریداری کے مسئلہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے ریاست کے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اے سی ڈی چارجس کے نام پر ایک پیسہ بھی ادا نہ کریں۔ اس مسئلہ پر حکومت کے خلاف سب سے متحدہ جدوجہد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کانگریس قائد نے کہا کہ ہم کے سی آر کو جھکنے پر مجبور کردیں گے۔

ریونت ریڈی نے تیقن دیا کہ ریاست میں کانگریس کو اقتدار حاصل ہوتے ہی اے سی ڈی چارجس رد کردئیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے سی آر کی مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے ہی شعبہ برقی بحران کی نذر ہوگیا ہے۔ کے سی آر کی زیر قیادت حکومت، ملک میں سب سے زیادہ بدعنوان ہے۔

ہر پراجکٹ کیلئے کمیشن لیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے غیر معیاری ناقص کام انجام دئیے جارہے ہیں۔ حکومت کی خراب کارکردگی کے خلاف کانگریس کی جانب سے ریاست بھر میں مہم شروع کی جائے گی۔ احتجاج منظم کئے جائیں گے۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد برقی اسکام کی تحقیقات کروائی جائے گی۔ پربھاکر راؤ رگھورام راؤ اور گوپال راؤ سے حساب کتاب لیا جائے گا۔

اس اسکام کے حصہ داروں کے ٹی راما راؤ ہریش راؤ، کویتا اور سنتوش کو سزا دی جائے گی۔ دوسری طرف ریونت ریڈی نے گزشتہ روز اسمبلی میں کے ٹی آر کی جانب سے دئیے گئے بیان کو سفید جھوٹ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کے ٹی آر کا کردار بے داغ ہے تو اُن کی اور کے ٹی آر کی جائیدادوں کا برسر خدمت جج کے ذریعہ تحقیقات کرانے کے چالنج کو قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ قانون حق معلومات عام عوام کے لئے ہتھیار ہے اور اسی قانون کا سہارا لیکر ہم آپ لوگوں کے اسکامس کا پردہ فاش کررہے ہیں۔