دلسکھ نگر میٹرو اسٹیشن سے چھلانگ لگا کر چھتیس گڑھ کے ایک شخص کی خودکشی

مہلوک کی شناخت بھیما کی حیثیت سے کی گئی وہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دنتاواڑہ کے کوواکنڈا کا رہنے والا تھا۔ بھیما، یومیہ اجرت پر مزدوری کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کی ذہنی حالات ٹھیک نہیں تھی۔

حیدرآباد: چھتیس گڑھ کا ایک45سالہ شخص نے دلسکھ نگر میں حیدرآباد میٹرو اسٹیشن سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی شب، اُس شخص نے دلسکھ نگر میٹرو اسٹیشن کی پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی اسے شدید زخمی حالت میں عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جمعہ کی صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

 مہلوک کی شناخت بھیما کی حیثیت سے کی گئی وہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دنتاواڑہ کے کوواکنڈا کا رہنے والا تھا۔ بھیما، یومیہ اجرت پر مزدوری کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کی ذہنی حالات ٹھیک نہیں تھی۔

 وہ میٹرو اسٹیشنوں کے اطراف گھومتا رہتا تھا اور بھیما، کل دلسکھ نگر میٹرو اسٹیشن پہنچا۔ ملک پیٹ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.