دھان کی خریداری، حکومت کو حکم دینے ہائیکورٹ میں درخواست

اپنی عرضی میں بی شری کار نے تحریر کیا کہ دھان حاصل کرنے کے لئے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا اور ریاستی حکومت کے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس کی رو سے ایف سی آئی کو ریاست سے 40 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدنا ہے۔

حیدرآباد: دھان کی خریداری کے لئے ریاستی حکومت کو احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لاء گریجویٹ نے تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت عرضی داخل کی ہے۔

اپنی عرضی میں بی شری کار نے تحریر کیا کہ دھان حاصل کرنے کے لئے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا اور ریاستی حکومت کے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس کی رو سے ایف سی آئی کو ریاست سے 40 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدنا ہے۔

درخواست گذار کے وکیل ابھینو نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے دھان حاصل کرنے سے گریز سے کسانوں کو ناقابل تلافی نقصانات سے گذرنا پڑ رہا ہے۔ فصل خراب ہورہی ہے۔

فصل کے خراب ہونے سے مایوس کسان خودکشی کی طرف مائل ہورہے ہیں۔ ابھینو نے عدالت سے خواہش کی کہ حکومت کو اقل ترین قیمت فراہم کرتے ہوئے دھان کی فصل حاصل کرنے کی ہدایت جاری کرے۔

انہوں نے حکومت کے ساتھ ساتھ ایف سی آئی کو معاہدے کی رو سے دھان حاصل کرنے کی ہدایت جاری کرنے کی اپیل کی۔ عدالت نے مرکزی و ریاستی حکومتوں اور ایف سی آئی کو تفصیلات داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 6 / دسمبر تک ملتوی کردی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.