ریاستی اورمرکزی حکومتیں کسانوں کے مسائل کوحل کرنے میں ناکام: ہنمنت راؤ

کانگریس قائد نے مزید کہاکہ بی جے پی اورٹی آرایس حکومتیں عوامی مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہوگئی ہیں۔ مہنگائی بام عروج پر پہنچ چکی ہے۔اس انتہائی توجہ طلب مسئلہ پر بی جے پی اور ٹی آرایس قائدین بات کرنے تیار نہیں ہے۔

حیدرآباد: کانگریس پارٹی نے مرکزی وریاستی حکومتوں پر کسانوں کی نعشوں پرنچلی سطحی سیاست کرنے کاالزام عائد کیا۔آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر پارٹی قائدوی ہنمنت راؤنے کہاکہ دونوں حکومتیں کسانوں کے مسائل سے بے بہرہ ہوچکی ہیں۔زرعی قوانین کے تعلق سے کسانوں کوگمراہ کیاجارہا ہے۔

صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے سے ان کے پیدل یاتراوں کامقصدواضح کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے وی ہنمنت راؤ نے کہاکہ بطوررکن پارلیمنٹ اورصدربی جے پی وہ ناکام ثابت ہوئے ہیں۔وہ ریاست کے مفادات کی تکمیل کے لئے مناسب کردارادا کرنے میں بھی ناکام رہے۔

کانگریس قائد نے مزید کہاکہ بی جے پی اورٹی آرایس حکومتیں عوامی مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہوگئی ہیں۔مہنگائی بام عروج پر پہنچ چکی ہے۔اس انتہائی توجہ طلب مسئلہ پر بی جے پی اور ٹی آرایس قائدین بات کرنے تیار نہیں ہے۔ہنمنت راؤ  نے کہاکہ کے سی آر نے ہرگھر سے ایک فرد کو اور مودی نے ایک کروڑملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے فراموش کردیا۔

ای راجندر کی حضورآباد میں کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس قائد نے کہاکہ اگر راجندر بطور آزاد امیدوارانتخابات میں حصہ لیتے تو بھی کامیاب ہوجاتے۔ان کی ضمنی انتخابات میں کامیابی سے بی جے پی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہنمنت راؤ نے کہاکہ اگر چیف منسٹر کے سی آر کوکسانوں کے متعلق زری سی بھی فکر ہے توانہیں چاہئے کہ وہ دہلی میں جنتر منتر پر دھرنا منظم کریں اوراگرایسا کیاجاتاہے توکانگریس بھی اس دھرنے کاحصہ بننے کیلئے تیار ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.