امریکہ و کینیڈا

کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

وہائٹ ہاوز کی جانب سے کووڈ۔19 سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیاہے تاکہ غیریقینی اور پیچیدہ صورتحال ہوتو نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔

واشنگٹن: وہائٹ ہاوز کی جانب سے کووڈ۔19 سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیاہے تاکہ غیریقینی اور پیچیدہ صورتحال ہوتو نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔

متعلقہ خبریں
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
اسرائیل۔غزہ تنازعہ پر بائیڈن انتظامیہ میں اختلافات
ہندوستان میں امریکی سفیر کے تقرر کا مسئلہ

وہائٹ ہاوز کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مذکورہ وباء کی شدت میں قابل لحاظ کمی ہوگئی ہے۔ صورتحال پہلے جیسی نہیں رہی۔ 3 سال قبل کووڈ۔19 کی وجہ صورتحال انتہائی توجہ طلب ہوگئی تھی لیکن اب انڈین امریکن فزیشین اشیش جھا کی زیر قیادت ٹیم کو اپنی ذمہ داریاں ختم کرنے کی ہدایات دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ مذکورہ ٹیم کی میعاد 11 مئی کو ختم ہورہی ہے۔ صدر امریکہ جوبائیڈن انتظامیہ کے تحت مذکورہ ٹیم کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ ویاکسینس کے علاوہ طبی ضروریات کی اشیاء تقسیم کرے۔ مذکورہ ٹیم امریکہ کے مختلف علاقوں میں نہ صرف مذکورہ مرض کی روک تھام کیلئے ادویات سربراہ کیا کرتی تھی بلکہ علاج سے متعلق امور کی دیکھ بھال بھی کی جاتی۔

یہ بات سی این این نے سینئر انتظامی عہدیدار کے حوالے سے بتائی اور کہاکہ کووڈ۔19 کی روک تھام اور علاج کیلئے انتظامیہ نے جو اقدامات کئے ہیں وہ تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ 3 سال قبل مذکورہ ٹیم نے قابل لحاظ خدمات انجام دی ہیں جس کی وجہ مذکورہ مرض اب بڑی حد تک ختم ہوتاجارہا ہے۔

تاہم عہدیدار نے کہاکہ ہم اب بھی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ مذکورہ مرض دوبارہ شدت اختیار نہ کرے۔ امریکہ مذکورہ مرض سے شدید ترین متاثر رہا۔ یہاں پر اموات بھی بہت زیادہ ہوئے ہیں۔ 2020 کے اوائیل میں مذکورہ مرض کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے106,037,022 کیسس درج کئے گئے ہیں۔ جبکہ مہلوکین کی تعداد1,52,525 ہوگئی ہے۔