ریاگنگ سے بچانے میڈیکل طالب علم کا وزیراعظم کو ٹوئٹ

اطلاعات کے مطابق اس طالب علم نے ان تمام اہم شخصیات سے خواہش کی ہے کہ ان کو ریاگنگ سے بچایاجائے۔

حیدرآباد: ورنگل ضلع کی کاکتیہ یونیورسٹی میں میڈیکل کے ایک طالب علم نے ریاگنگ کی شکایت کی ہے۔اس طالب علم نے وزیراعظم مودی، مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ، ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو، تلنگانہ کے ڈی جی پی،ورنگل کے کمشنر پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا اور اس کالج میں ریاگنگ کی شکایت کی۔

اطلاعات کے مطابق اس طالب علم نے ان تمام اہم شخصیات سے خواہش کی ہے کہ ان کو ریاگنگ سے بچایاجائے۔

بتایاجاتا ہے کہ چند دن پہلے کالج کے میڈیکل سال سوم کے طلبا نے کالج کے نیومینس ہاسٹل 1میں فریشرس پارٹی کا اہتمام کیا اور اس میں سال چہارم کے طلبا کومدعو کیا۔بتایاجاتا ہے کہ حالت نشہ میں سال چہارم کے سینئر طلبا نے اپنے جونیرس کے ساتھ نامناسب سلوک کیا۔

ایک جونیر طالب علم نے ٹوئیٹر کے ذریعہ اس واقعہ کو وزیراعظم کے ساتھ ساتھ دیگر کے علم میں لایااور ان سے درخواست کی کہ وہ ان کو ریاگنگ سے بچائیں۔ اس اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔پولیس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.