ریسٹورنٹ کے ویمن واش روم میں خفیہ کیمرہ ۔ ایک گرفتار

پولیس ٹیم ہوٹل پہنچی اور تحقیقات کے بعد پایا کہ ایک گھریلو ورکر جو کمسن بتایا گیا ہے، نے واش روم میں کیمرہ رکھا تھا۔ یہ فون کیمرہ آن تھا اور اس میں ریکارڈنگ ہورہی تھی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

حیدرآباد: ایک ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے ایک ورکر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس پر ویمنس واش روم (زنانہ بیت الخلاء) میں خفیہ طور پر کیمرہ فون رکھنے کاالزام ہے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ پولیس عہدیدار کے مطابق ایک 25 سالہ خاتون اپنی سہیلیوں کے ساتھ کل جوبلی ہلز کے ایک ریسٹورنٹ گئی ہوئی تھیں۔

 جب یہ خاتون واش روم پہنچی تو دیکھا کہ وہاں اندر ایک کیمرہ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے اس بارے میں ریسٹورنٹ کے انتظامیہ کو مطلع کیا اور پولیس سے بھی شکایت کی۔

پولیس ٹیم ہوٹل پہنچی اور تحقیقات کے بعد پایا کہ ایک گھریلو ورکر جو کمسن بتایا گیا ہے، نے واش روم میں کیمرہ رکھا تھا۔ یہ فون کیمرہ آن تھا اور اس میں ریکارڈنگ ہورہی تھی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

 پولیس نے کمسن کو حراست میں لے لیا اور کیمرہ کوضبط کرنے کے بعد اسے فارنسک جانچ کیلئے روانہ کردیا۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ اور مالک کے خلاف بھی کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.