زو پارک میں پانی داخل‘ تمام جانور محفوظ: سدھانند کوکری

۔ عہدیداروں نے میرعالم تالاب کے پشتہ کا معائنہ کیا جہاں ٹائیگر سفاری ایریا سے متصل ایک مقام سے تالاب کا بھاری پانی زو میں داخل ہورہا ہے۔

حیدرآباد: نہرو زوالوجیکل پارک (زو پارک) حیدرآباد کے تمام جانور محفوظ ہیں یہ تمام جانور اپنے انکلوژرس میں محفوظ ہیں۔ ڈائرکٹر زوپارکس سدھانند کوکری اور نہرو زوپارک کے کیوریٹر وی وی ایل سوبھدرا دیوی نے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ آج نہرو پارکس کے احاطہ کا معائنہ کیا۔

 گذشتہ چنددنوں سے وقفہ وقفہ سے جاری بارش کے بعد ان عہدیداروں نے زو کا معائنہ کیا۔ کوکری نے کہا کہ انکلوژرس میں تمام جانور محفوظ ہیں عہدیداروں اور اسٹاف نے چہارشنبہ کے روز زو کے حالات کا معائنہ کیا اور کہا کہ وٹرنری ڈاکٹروں کی ٹیم، زو کے جانوروں کی صحت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔

کیوریٹر نے بتایا کہ عہدیداراور فیلڈ اسٹاف، صفائی کے ماحول کو برقرار رکھنے اور جانوروں کے انکلوژرس سے پانی کی نکاسی کے لئے ممکنہ مساعی انجام دے رہے ہیں۔ عہدیداروں نے میرعالم تالاب کے پشتہ کا معائنہ کیا جہاں ٹائیگر سفاری ایریا سے متصل ایک مقام سے تالاب کا بھاری پانی زو میں داخل ہورہا ہے۔

عہدیداروں نے سفاری پارک کے اطراف کے علاقہ کا بھی معائنہ کیا علاوہ ازیں لنگوجی کنٹہ کا بھی مشاہدہ کیا جو پانی سے لبریز ہوگیا۔ سوبھادرا دیوی نے اس مسئلہ پر محکمہ آبپاشی اور جی ایچ ایم سی عہدیداروں سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ انہوں نے پانی کے رخ کو جوزو میں داخل ہورہا ہے دوسری جانب موڑنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.