شمالی بھارت

کولکتہ میں دھرنے پر بیٹھ گئیں ممتا بنرجی

ٹی ایم سی کی سربراہ نے الزام لگایا کہ مرکز نے منریگا اور اندرا آواس یوجنا (دیہی) کے لیے فنڈ جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی او بی سی طلبہ کی اسکالرشپ بھی روک دی گئی ہے۔

کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کو ایسپلانیڈ میں واقع بی آر امبیڈکر کے مجسمے کے سامنے عوام کے ساتھ مودی حکومت کی ‘بے حسی’ اور سوتیلا سلوک کے خلاف دو روزہ ہڑتال اور مظاہرے شروع کیا ۔

متعلقہ خبریں
مسلمانوں کے نام چیف منسٹر ممتا بنرجی کا پیام

ٹی ایم سی کی سربراہ نے الزام لگایا کہ مرکز نے ریاست کو منریگا پروجیکٹ اور اس کے ہاؤسنگ اور سڑکوں کے محکموں کے دیگر اقدامات کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر مغربی بنگال کے کل واجبات ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔

ٹی ایم سی کی سربراہ نے الزام لگایا کہ مرکز نے منریگا اور اندرا آواس یوجنا (دیہی) کے لیے فنڈ جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی او بی سی طلبہ کی اسکالرشپ بھی روک دی گئی ہے۔

محترمہ بنرجی نے کہا، "میں ریاستی حکومت کو بدنام کرنے اور ہماری ریاست کو اس کے واجبات سے محروم کرنے کی اس ‘آمرانہ کوشش’ کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے بنگال کے وزیر اعلیٰ کے طور پر یہ (دھرنا) جاری رکھوں گی۔

وزیر اعلی کے طور پر یہ تیسری بار ہے جب محترمہ بنرجی دھرنے پر بیٹھی ہیں۔

انہوں نے اپنے دھرنے کے دوران بی جے پی کی واشنگ مشین سیاست کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا اور بتایا کہ کس طرح بی جے پی کی واشنگ مشین ایک سیاہ چادر کو چند لمحوں میں سفید بنادیتی ہے۔