سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے عوام پریشان

غریب، ترکاری خرید نے سے قاصر ہے۔ ترکاری کے بشمول دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ پر عوام، حکومتوں پر برہمی کااظہار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتیں، قیمتوں پر روک لگانے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہیں۔

حیدرآباد: ترکاریوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ سے عوام بالخصوص میڈل اور غریب طبقہ سخت پریشان ہے۔ بازار میں سبزیوں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنی لگی ہیں۔ متوسط اور غریب طبقہ کے افراد، سبزیاں خرید نے سے گریز کررہے ہیں کیونکہ قیمتیں ان کی دسترس سے باہر ہیں۔ مارکٹ ذرائع کے مطابق قریبی ریاستوں اور اضلاع سے، سبزیاں فروخت کے لئے شہر کیلئے لائی جاتی تھیں مگر وہاں سبزیوں اور ترکاریوں پیداور گھٹ گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافہ کی دوسری اہم وجہ فیول کی قیمت میں اضافہ اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھ جانا بتایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں غیر موافق موسمی حالات کا اثر بھی سبزیوں کی پیداور پر پڑا ہے۔ جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حالات ابھی سازگار نہیں ہوئے ہیں۔

غریب، ترکاری خرید نے سے قاصر ہے۔ ترکاری کے بشمول دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ پر عوام، حکومتوں پر برہمی کااظہار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتیں، قیمتوں پر روک لگانے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.