سبزیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ‘عوام میں تشویش

تاجروں کا کہنا ہے کہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرمیں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے سبزیوں کی فصلیں برباد ہوگئی ہیں جس کے نتیجہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ درج کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ درج کیاگیا ہے۔ہر سبزی پر تقریبا 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔بارش کے سبب اچانک سبزیوں کی قیمتوں میں اچھال دیکھاگیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ بھی اس کی ایک اہم وجہ ہے۔ بازاروں میں ٹماٹر فی کیلو60روپئے،پیاز 35 روپئے فی کیلوکے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی آلو،مرچ سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ درج کیاجارہا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتیں اسی طرح برقرار رہیں گی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرمیں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے سبزیوں کی فصلیں برباد ہوگئی ہیں جس کے نتیجہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ درج کیاجارہا ہے۔

 دو دن قبل حیدرآباد اور ریاست کے مختلف علاقوں میں فی کلو ٹماٹر 10  تا 15روپے میں فروخت ہوتاتھا۔ رعیتوبازاروں کے قریبی علاقوں میں کم تعداد میں سبزیوں کولائے جانے کے پیش نظر قیمتوں میں اضافہ کی اطلاع ملی ہے۔ان قیمتوں میں اضافہ کے نتیجہ میں عوام میں تشویش پیداہوگئی اور عام آدمی اس سے شدیدمتاثر ہوا ہے کالونیوں کی سبزیوں کی دکانوں پر بھی لوگوں کا ہجوم دیکھاگیا جہاں من مانی قیمت ادا کرتے ہوئے عوام نے سبزیاں خریدیں۔ عوام میں اس اچانک اور قیمتوں میں غیر معمولی  اضافہ سے فکرمندی پائی جاتی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.