سنگاریڈی کے گروکل اسکول کی 42 طالبات کورونا سے متاثر

جن طلبہ کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں ان کومزید جانچ کے لئے لیب کو بھیجاگیا۔مثبت طالبات کو ہاسٹل میں الگ تھلگ کرتے ہوئے ان کا علاج کروایاجارہا ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہاکہ مثبت پا ئی گئی طالبات کی حالت مستحکم ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے پٹن چیرومنڈل میں متنگی گروکل اسکول میں کورونا وائرس سے 42طالبات اور ایک استاد متاثرہوگیا۔اس گروکل اسکول میں 491طالبات،27اسٹاف ارکان ہیں۔ گذشتہ روز261طالبات اور 27اسٹاف ارکان کے کورونا معائنے کروائے گئے جس میں 43کورونا سے متاثرپائے گئے۔بقیہ طالبات اوراسٹاف ارکان کی آج کورونا جانچ کی جارہی ہے۔

جن طلبہ کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں ان کومزید جانچ کے لئے لیب کو بھیجاگیا۔مثبت طالبات کو ہاسٹل میں الگ تھلگ کرتے ہوئے ان کا علاج کروایاجارہا ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہاکہ مثبت پا ئی گئی طالبات کی حالت مستحکم ہے۔ تین دن پہلے ایک طالبہ کی صحت کے خراب ہونے پر اس کا معائنہ کیاگیا جس میں وہ مثبت پائی گئی۔بعد ازاں طالبات کی کورونا جانچ میں 43کے اس سے مثبت پائے جانے کا علم ہوا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.