شمال مشرق

میزورم اسمبلی انتخابات میں 80.66 فیصد ووٹنگ

میزورم اسمبلی کی 40 نشستوں کے لیے 7 نومبر کو ہونے والے انتخابات اور کل دوبارہ پولنگ کے بعد کل ووٹنگ کی شرح 80.66 فیصد درج کی گئی ہے۔

ایزول: میزورم اسمبلی کی 40 نشستوں کے لیے 7 نومبر کو ہونے والے انتخابات اور کل دوبارہ پولنگ کے بعد کل ووٹنگ کی شرح 80.66 فیصد درج کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ای وی ایم کے قابل بھروسہ ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار : ڈگ وجئے سنگھ
سام پٹروڈا نے الکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر پھر سوال اٹھائے

ریاستی الیکشن محکمہ کے حکام نے کہا کہ مجموعی ووٹنگ کا حتمی فیصد 3 دسمبر کو گنتی کے دن ہی معلوم ہوگا کیونکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ہونے والی ووٹنگ میں پوسٹل بیلٹ کے ووٹ شامل نہیں ہوتے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ گنتی شروع ہونے تک سروس ووٹرز کے ووٹ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ایزول جنوب-3 اسمبلی سیٹ کے تحت موالنگتھو پولنگ اسٹیشن پر جمعہ کے روز دوبارہ پولنگ ہوئی جس میں ووٹنگ کا فیصد 87.08 فیصد درج کیا گیا۔

دریں اثناء، حکام نے بتایا کہ میزورم کے حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے سب سے پرانے ووٹر فامیانگی (115) ہیں، جنہوں نے 7 نومبر کو لنگتلائی مشرقی اسمبلی حلقہ کے تحت پنگکھوا پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔