سپریم کورٹ سے عرضی واپس لینے حکومت تلنگانہ کو اجازت

اے پی اور کرناٹک کی حکومتوں نے سپریم کورٹ سے عرضی واپس لینے پر اعتراض کیا تھا جس پر عدالت عظمیٰ نے ان دونوں ریاستوں سے اعتراض کی درخواست داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

حیدرآباد: سپریم کورٹ نے ملک کی تینوں ریاستوں کرناٹک، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان دریا کرشنا کے پانی کی تقسیم کیلئے کرشنا ٹریبونل کی تشکیل کے مطالبہ پر داخل کردہ عرضی کوواپس لینے کی حکومت تلنگانہ کو اجازت دے دی ہے۔ کرشنا ٹریبونل کی تشکیل کیلئے حکومت تلنگانہ نے ملک کی سب سے بڑی عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔

مرکزی حکومت نے ٹریبونل کی تشکیل سے متعلق مسئلہ کا جائزہ لینے کے تیقن کے بعد تلنگانہ سپریم کورٹ سے عرضی واپس لینے کی اجازت طلب کی تھی۔ سپریم کورٹ نے عرضی واپس لینے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ عدالت، ٹریبونل کی تشکیل کیلئے کوئی احکام جاری نہیں کررہی ہے۔

دوسری جانب آندھرا پردیش اور کرناٹک نے عرضی واپس لینے سے متعلق حکومت تلنگانہ کے فیصلہ پر اعتراض کیا۔ اے پی اور کرناٹک کی حکومتوں نے سپریم کورٹ سے عرضی واپس لینے پر اعتراض کیا تھا جس پر عدالت عظمیٰ نے ان دونوں ریاستوں سے اعتراض کی درخواست داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.