شمس آباد ایرپورٹ کی توسیع کا فیصلہ

جی ایم آرانٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق موجودہ طورپر ایرپورٹ کی مسافرین کو سنبھالنے کی صلاحیت سالانہ 21ملین ہے جس کوسالانہ 34 ملین کے قابل بنانے کا منصوبہ ہے۔

حیدرآباد۔: حیدرآبادانٹرنیشنل ایرپورٹ سے استفادہ کرنے والے مسافرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ کودیکھتے ہوئے ایرپورٹ کوتوسیع دینے کافیصلہ کیاگیا ہے۔

جی ایم آرانٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق موجودہ طورپر ایرپورٹ کی مسافرین کو سنبھالنے کی صلاحیت سالانہ 21ملین ہے جس کوسالانہ 34 ملین کے قابل بنانے کا منصوبہ ہے۔

اس کے علاوہ ایرپورٹ کے ٹرمینل کی تجدیدکے ساتھ ساتھ ایرسائیڈ ایریا کی توسیع بھی کی جائے گی۔اس توسیع کے بعد ایرسائیڈ ایریا میں 93 کوڈسی ایرکرافٹس کو ٹہرایاجاسکے گا۔

مسافرین کی حمل ونقل ودیگر امورکوسہل طورپر انجام دہی کے لئے نیا ٹنل تعمیر کیاجائے گا۔آپریشنل صلاحیت میں بہتری کے لئے نیزرن وئے کپاسیٹی میں اضافہ کے خاطر چارنئے ریاپڈاگزٹ ٹیکسی ویز تعمیر کئے جائیں گے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.