شمس آباد ایر پورٹ پر ایک خاتون مسافر کا کووڈ ٹسٹ پازیٹیو

برطانیہ سے یہاں آئی تھیں۔ جو کھم ممالک کی فہرست میں برطانیہ (یو کے) بھی شامل ہے۔ کووڈ ٹسٹ پازیٹیو آنے کے بعد اس مسافر کو ٹمس میں شریک کرایاگیا۔

حیدرآباد: شمس آباد ایر پورٹ پر ایک35 سالہ خاتون مسافر کا ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ ایر پورٹ پر کل اس خاتون کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیا گیا تھا جس کے بعد پتہ چلا کہ وہ، کورونا سے متاثر ہے۔ یہ خاتون، برطانیہ سے یہاں آئی تھیں۔ جو کھم ممالک کی فہرست میں برطانیہ (یو کے) بھی شامل ہے۔ کووڈ ٹسٹ پازیٹیو آنے کے بعد اس مسافر کو ٹمس میں شریک کرایاگیا۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق اس خاتون میں کوئی علامتیں سامنے نہیں آئی ہیں اور ان کی صحت پر ڈاکٹرس قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ضلع رنگاریڈی کی رہنے والی خاتون، برطانیہ گئی ہوئی تھیں تاہم اس خاتون کے قریبی رشتہ داروں کے کووڈ ٹسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.