شہر حیدرآباد میں زیرالتوا، 141 چالانات والی بائیک ضبط

عابڈس ٹریفک پولیس نے ہفتہ کی صبح جگدیش مارکٹ علاقہ میں معمول کی تلاشی مہم کے دوران اس گاڑی سوار کو پکڑا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی عابڈس ٹریفک پولیس نے ایک بائیک کو ضبط کرلیاجس پر 141 چالانات زیرالتواتھے۔

عابڈس ٹریفک پولیس نے ہفتہ کی صبح جگدیش مارکٹ علاقہ میں معمول کی تلاشی مہم کے دوران اس گاڑی سوار کو پکڑا۔

اس کی گاڑی پر 141چالانات زیرالتواتھے۔اس شخص کی شناخت فیروز کے طورپر کی گئی ہے۔چالانات کی رقم تقریبا 33 ہزارروپئے ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس نے زیرالتواچالانات والی گاڑیوں پر توجہ مرکوز کردی ہے۔مختلف ٹریفک جنکشنس پر گاڑیوں کی تلاشی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑا جاسکے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ بھی ایک شخص کو سوماجی گوڑہ علاقہ میں پکڑاگیا تھا۔ اس کی گاڑی پر 117چالانات زیرالتوا تھے۔ ان چالانات کی رقم 29,720 روپئے تھی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.