صدرٹی آر ایس کے عہدہ کیلئے کے سی آر کاپرچہ نامزدگی داخل

نامزدگیوں کی جانچ اس ماہ کی 23 تاریخ کو11بجے دن کی جائے گی۔ اس ماہ کی 24تاریخ کو سہ پہر 3 بجے تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔25اکتوبر کوہائی ٹیکس میں صدارتی انتخاب ہوگا۔

حیدرآباد:  ٹی آر ایس صدر کے عہدہ کیلئے وزراء نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وزراء نرنجن ریڈی، ٹی سرینواس یادو، جگدیش ریڈی، ای دیاکر راو، سرینواس گوڑ، پی اجے کمار، مال ریڈی رنگا ریڈی، اے اندراکرن ریڈی، سبیتا اندرا ریڈی، ستیہ وتی راٹھور اور محمود علی نے چیف منسٹر کی طرف سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

 پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں وزیر داخلہ محمود علی نے پارٹی کی صدارت کیلئے کے چندر شیکھر راؤ کے نام کو پیش کیاجبکہ دیگروزرا نے اس کی حمایت کی۔ الیکشن ریٹرننگ آفیسر ایم سرینواس ریڈی نے ٹی آر ایس کی صدارت کے لیے انتخابی شیڈول جاری کیا ہے۔ پرچہ نامزدگیاں آج سے اس ماہ کی 22 تاریخ تک قبول کی جائیں گی۔

 نامزدگیوں کی جانچ اس ماہ کی 23 تاریخ کو11بجے دن کی جائے گی۔ اس ماہ کی  24تاریخ کو سہ پہر 3 بجے تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔25اکتوبر کوہائی ٹیکس میں صدارتی انتخاب ہوگا۔ تلنگانہ بھون میں ہر روز صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک پرچہ نامزدگیاں قبول کی جائیں گی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.