طوفان کے سبب12ٹرینیں منسوخ

حکام نے بھوبنیشور۔ کے ایس آر بنگلورو سٹی، کے ایس آر بنگلوروسٹی۔بھوبنیشور۔ بھوبنیشور۔ ایشونت پور اور ایشونت پور۔ بھوبنیشور ٹرینوں کو بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) نے طوفان گل آب کے پیش نظر12 ٹرینوں کو منسوخ اور منزل سے قبل دوسرے اسٹیشنوں پر روکنے یا رخ موڑنے یا چند ٹرینوں کو ری شیڈول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھوبنیشور۔ سکندرآباد، بھوبنیشور۔ تروپتی، تروپتی۔ بھوبنیشور، پوری۔ چینائی سنٹرل۔ چینائی سنٹرل۔ پوری، سمبل پور۔ ایچ ایس ناندیڑ، ایچ ایس ناندیڑ۔ سمبل پور، اور راے گڈہ۔ گنٹور ٹرینوں کو جو شیڈول کے مطابق اتوار اور پیر کو روانہ ہونے والی تھیں، منسوخ کردیا گیا ہے۔

 حکام نے بھوبنیشور۔ کے ایس آر بنگلورو سٹی، کے ایس آر بنگلوروسٹی۔بھوبنیشور۔ بھوبنیشور۔ ایشونت پور اور ایشونت پور۔ بھوبنیشور ٹرینوں کو بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ پوری۔ اوکا ٹرین کو براہ خوردہ روڈ۔ انگول۔ سمبل پور۔ ٹیٹا گھر، لاکھولی بلہار شاہ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ چینائی سنٹرل۔ میوڑہ۔ ٹرین کو براہ وجیانگرم، ٹٹلا گھر، کھرگرپور کی جانب موڑ دیا گیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.