عزیز پاشاہ اور ہنمت راؤ نے ایڈیٹر رہنمائے دکن کی عیادت کی

سید وقار الدین کچھ دنوں سے انفیکشن سے متاثر اور شہر کے ایک خانگی دواخانہ میں زیر علاج ہیں۔

حیدرآباد: سابق اراکین پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) سید عزیز پاشاہ اور وی ہنمنت راؤ نے ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن سید وقارالدین کی مزاج پرسی کی۔

سید وقار الدین کچھ دنوں سے انفیکشن سے متاثر اور شہر کے ایک خانگی دواخانہ میں زیر علاج ہیں۔

سید عزیز پاشاہ نے کہاکہ وقارالدین ایک بہترین میزبان ہیں، خدا ترس انسان ہے جن کی زندگی غرباء کی مدد کیلئے وقف ہے۔ انہوں نے سید وقارالدین کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وی ہنمنت راؤ نے وقارالدین کی مزاج پرسی کرنے کے بعد انکی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ہنمنت راؤ نے بھی سید وقارالدین کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.