عوام، ویکسین کی دوسری خوراک لیں :سومیش کمار

سومیش کمار نے کہا کہ جی ایچ ایم سی نے موبائیل ویکسی نیشن سنٹر کی سہولت فراہم کی ہے جس میں 150 گاڑیوں کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ایک گاڑی، روزانہ تین کالونیوں کو جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے جی ایچ ایم سی علاقہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک ضرور لیں۔ چیف سکریٹری نے محکمہ صحت کے سکریٹری ایس اے ایم رضوی اور کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے آج سن رائز کالونی اور راجندر نگر میں قائم موبائیل ویکسی نیشن سنٹر کا معائنہ کیا۔

 سومیش کمار نے کہا کہ جی ایچ ایم سی نے موبائیل ویکسی نیشن سنٹر کی سہولت فراہم کی ہے جس میں 150 گاڑیوں کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ایک گاڑی، روزانہ تین کالونیوں کو جائے گی۔ اس طرح روزانہ جملہ450 کالونیوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ریاست میں اب تک 3کروڑ ٹیکے دئیے جاچکے ہیں۔ ٹیکہ اندازی سے ہی کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ ایس اے ایم رضوی نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں 90 فیصد اہل افراد ٹیکے لے چکے ہیں۔ ان 150 موبائیل ویکسی نیشن سنٹرس سے کورونا کی دوسری خوراک دی جائے گی۔

لوکیش کمار نے کہا کہ ویکسی نیشن سنٹرس، کی گاڑیاں ہرگھر اور کالونی پہنچیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ٹیکہ اندازی مہم میں توسیع کی جائے گی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.